تازہ ترین
عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی/ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج افضل علی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان یوسفزئی کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج افضل علی نےمستوج بازار کے دورہ کے دوران مرغی اور گوشت کی دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی، قیمتوں پر عمل درآمد،صفائی کی صورتحال اور فوڈ سیفٹی قوانین کی پابندی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔انہوں نے معائنہ کے دوران متعدد دکانوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں، زائد قیمتوں اور صفائی میں کوتاہی پر متعلقہ دکانداروں پرجرمانے عائدکیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مستوج کے پیٹرول پمپ کا بھی معائنہ کیا اور گیج چیک کیے جو درست پائے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





