تازہ ترین

آیون پروفیشنل فارمز کوآپریٹیو آرگنائریشن نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیا

چترال (نامہ نگار )آیون پروفیشنل فارمز کوآپریٹیو آرگنائریشن نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیا ۔ اس سلسلے میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کو آپریٹیو آفس چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں ادارے کے آفیسرز ڈی ڈی او / ڈسٹرکٹ آفیسر محراب غازی ، اسسٹنٹ کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ناصر احمد ، سب انسپکٹر نوید احمد اور ایگری بزنس منیجر عبد الحمید موجود تھے ،
آیون پروفیشنل فارمرز کو آپریٹیو آرگنائزیشن کے صدر عتیق احمد اور جنرل سیکرٹری محکم الدین نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے موقع پر ادارے کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا ۔ اور آرگنا ئزیشن کی ترقی کیلئے مستقبل میں بھی رہنمائی کی درخواست کی ۔

علاقہ آیون چترال بھر میں سب سے زیادہ سبزیات کی پیداوار کا حامل ہے ۔ جس میں جد ید زرعی سہولیات فراہم کرکے ایگری بزنس کو ترقی دینے کے مواقع موجود ہیں ۔ اس سلسلے میں آیون پروفیشنل فارمرز کوآپریٹیو آرگنائزیشن کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے ۔ جس کے ذریعےزراعت سے وابستہ افراد نہ صرف زرعی فوائد حاصل کرسکیں گے ۔ بلکہ دیگر کاروباری فوائد حاصل کرنے کے راستے کھلیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button