تازہ ترین

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل

اپرچترال بونی: ( سہیل احمد) اپرچترال میں مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہوا۔ مہاجرین کی دوسری کھیپ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ گاڑیوں میں، چترال لیویز کے سیکورٹی اہتمام کے ساتھ، بونی سے طورخم بارڈر کی طرف روانہ ہوئی۔ وہاں سے انہیں باقاعدہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ رخصتی کے موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عمران خان، پریذیڈنٹ اسمعیلی ریجنل کونسل اپرچترال امتیاز عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد انور خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حمید اللہ خان، جنرل سیکریٹری ٹریڈ یونین بونی ذاکر محمد زخمی سمیت دیگر عہدہ داران اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ افغان مہاجرین کو رخصت کرتے ہوئے مقامی عوام کے ساتھ ساتھ عہدہ داران کی آنکھیں بھی نم تھیں۔ اپرچترال، بالخصوص بونی میں طویل عرصے سے مقیم افغان باشندے اپنے چترالی دوستوں، ہمسایوں، بچے اپنے ہم جماعتوں اور کاروباری ساتھیوں سے جذباتی الوداعی ملاقاتوں کے بعد روتے ہوئے جدا ہوئے۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے وطن واپسی کے لیے فراہم کردہ سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واپس جانے والے افغان بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین نے اپرچترال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، چترال میں قیام کے دوران ملی تعاون اور واپسی کے عمل میں عزت و احترام سے رخصت کیے جانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بونی کے مقامی باشندوں کی مخلصانہ اور بھائی چارانہ روایات کی خصوصی طور پر تعریف کی اور ان کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل

اپرچترال بونی: ( سہیل احمد) اپرچترال میں مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہوا۔ مہاجرین کی دوسری کھیپ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ گاڑیوں میں، چترال لیویز کے سیکورٹی اہتمام کے ساتھ، بونی سے طورخم بارڈر کی طرف روانہ ہوئی۔ وہاں سے انہیں باقاعدہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

رخصتی کے موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عمران خان، پریذیڈنٹ اسمعیلی ریجنل کونسل اپرچترال امتیاز عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد انور خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حمید اللہ خان، جنرل سیکریٹری ٹریڈ یونین بونی ذاکر محمد زخمی سمیت دیگر عہدہ داران اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ افغان مہاجرین کو رخصت کرتے ہوئے مقامی عوام کے ساتھ ساتھ عہدہ داران کی آنکھیں بھی نم تھیں۔

اپرچترال، بالخصوص بونی میں طویل عرصے سے مقیم افغان باشندے اپنے چترالی دوستوں، ہمسایوں، بچے اپنے ہم جماعتوں اور کاروباری ساتھیوں سے جذباتی الوداعی ملاقاتوں کے بعد روتے ہوئے جدا ہوئے۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے وطن واپسی کے لیے فراہم کردہ سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واپس جانے والے افغان بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

واپس جانے والے افغان مہاجرین نے اپرچترال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، چترال میں قیام کے دوران ملی تعاون اور واپسی کے عمل میں عزت و احترام سے رخصت کیے جانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بونی کے مقامی باشندوں کی مخلصانہ اور بھائی چارانہ روایات کی خصوصی طور پر تعریف کی اور ان کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

فوٹوگرافی: سرفراز شاہد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button