تازہ ترین
(ضلعی انتظامیہ اپر چترال پریس ریلیز)

ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف پولیو ٹیموں کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ اور ٹیلی شیٹس کی جانچ پڑتال کی جسے مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانت داری اور احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa



