تازہ ترین

مرحوم پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسر سراج احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ، مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، کالج کے ریٹائرڈ پروفیسرز نے بھی شرکت کی

 ،چترال (نمائندہ ) گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر سراج محمد (مرحوم) کی یاد میں کالج ہال میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، طلبہ، اہلِ خانہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں ریٹائرڈ پرنسپل ضیاء الدین، ریٹائرڈ پرنسپل افتخار، سابق پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین، سابق پرنسپل پروفیسر ایوب زرین، پروفیسر افضل امان، پروفیسر کریم اللہ، سابق پرنسپل پروفیسر قاضی ظہور الدین، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج پروفیسر مسرت جبین، پرنسپل گرلز کالج دروش پروفیسر عائشہ، پروفیسر آصفی، سمیع الدین رئیس، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، صدر کپلا پروفیسر نوید اقبال اور پرنسپل گورنمنٹ کالج چترال پروفیسر ضیاء الحق ، مولانا نورشاہدین، سلمان یوسف ودیگر نے مرحوم کی خدمات اور اوصاف پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے مرحوم کی گراں قدر تعلیمی خدمات، اخلاقی عظمت، طلبہ سے شفقت اور اصول پسندی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اختتام پر پروفیسر مفتی عتیق الرحمن نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے۔ کالج کی مسجد میں بھی خصوصی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور اساتذہ نے طلبہ کے لیے طعام کا انتظام کیا، جو مرحوم کے احترام اور یاد کو تازہ کرنے کا عملی اظہار تھا۔یہ ریفرنس نہ صرف ایک عظیم استاد اور رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع تھا بلکہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان علم اور احترام کے رشتے کو مضبوط کرنے کا پیغام بھی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button