یونیورسٹی آف چترال میں سپورٹس گالا 2025 کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔

سپورٹس گالا 2025 کی تقسیم انعامات کی تقریب یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ جیتنے والی شعبہ جاتی ٹیموں اور شاندار انفرادی کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جنہوں نے پورے گالا میں غیر معمولی کھیل اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے کی جنہوں نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور اسناد تقسیم کیے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے طلباء کی ترقی میں کھیلوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ سپورٹس گالا یونیورسٹی کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک لازمی حصہ ہے جو نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم باہمی مشق، قیادت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بھی فروغ دیتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے یونی ورسٹی کی نئی کیمپس میں کھیلوں کی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اسپورٹس سیکشن کے انچارج ، طلبا اور رضاکاروں کی ٹیم کو سراہا۔
تقریب تقسیم انعامات میں شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، انتظامی عمور اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔




