تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کی کاوشوں سے آسٹریلین سیاح لیم ڈرنگ واٹر کا اپنے خاندان والوں سے رابطہ بحال

چترال (نامہ نگار )لوئر چترال پولیس کی کاوشوں سے آسٹریلین سیاح لیم ڈرنگ واٹر کا اپنے خاندان والوں سے رابطہ بحال۔

آسٹریلین سیاح لیم ڈرنگ واٹر کیلاش فیسٹیول چوماس میں شریک ہونے کے لئے وادی چترال آئے تھے اور سخت موسمائی حالت اور نیٹ ورک مسائل کی وجہ سے اس کا خاندان والوں سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے سیاح کے والد تھیو ڈرنگ واٹر نے اپنے بیٹے کی خیریت دریافت کرنے کے لئے اسٹریلین سفارت خانے کی طرف سے پاکستان حکومت بلخصوص خیبر پختونخواہ حکومت سے اپیل کی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر لوئر چترال رفعت اللہ خان(پی ایس پی) کی خصوصی احکامات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی کی سربراہی میں فارنر رجسٹریشن آفس( FRO) سٹاف نے آسٹریلین سیاح کو دھونڈ کر اس کے خاندان والوں سے رابطہ کروایا۔

آسٹریلین سیاح لیم ڈرنگ واٹر نے اپنے والد دیگر خاندان والوں سے رابطہ کرکے انہیں اپنی خیریت کے بارے میں بتایا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔

سیاح کے والد تھیو ڈرنگ واٹر نے اپنے بیٹے سے رابطہ ہونے اور فوری رسپانس پر خیبر پختونخوا حکومت بلخصوص خیبر پختونخوا پولیس کا شکرایہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button