ٹی ایم اے چترال کوDDP1-2021-22 کے ترقیاتی فنڈ کے اجراء پر وزیر اعلی سہیل آفریدی، فوکل پرسن وزیر زادہ ۔کے مشکور ہیں ، ٹی ایم او حیدر ایوب کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، چترال عوامی حلقے

چترال (محکم الدین ایونی ) چترال کے عوامی حلقوں نے DDP1-2021-2022کی ترقیاتی فنڈ کے اجراء پر وزیر اعلی سہیل افریدی ، فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر وسا بق معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا براۓ اقلیتی امور وزیر زادہ اور ٹی ایم او چترال حیدر ایوب کا شکریہ ادا کیا ہے ، کہ ان کی بروقت بھر پور کوشش اورعوامی مسائل میں دلچسپی کی بدولت تیسری قسط ریلیز ہوئ ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چترال کے عوامی حلقوں نے ٹی ایم او چترال سے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ ریلیز شدہ فنڈز سے سابقہ سکیموں کے کاموں کی ویریفکیشن کے بعد ان کے بقایا بلوں کی ادائیگی کی جائے گی۔۔۔ جس طرح ٹی ایم او نے سال 2023-24 DDI سکیموں کے فنڈ کو انتہائ موثر طریقے سے استعمال کیا ۔ اور ان مکمل شدہ سکیموں سے پی ٹی أئی ورکرز اورعوام چترال مستفید ہورہے ہیں، انہوں نے کہا ، کہ یہ سب ٹی ایم او چترال حیدر ایوب اور موجودہ ٹکنیکل اسٹاف کی بہترین منجمنٹ اور کارکردگی کا بین ثبوت ہے ۔ کہ انھوں نے کسی بھی سیاسی دباؤ و مداخلت کی پرواہ نہیں کی ، اقرابہ پروری سے بالا تر ہو کر ایڈوانس بلنگ کئے بغیر ریلیز شدہ فنڈ سے سکیموں کو مکمل کروایا ۔ اور پراجیکٹ بہترین طریقے سے مکمل کئے ۔ اس لئے اس بار بھی امید کرتے ہیں ،کہ DDP-I کے فنڈ کو بھی اسی طرح اپنی ٹیم کو لیکر صحیح طریقے سے خرچ کریں گے۔ انہوں نے ٹی ایم او چترال حیدر ایوب کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ان کی بہترین ایڈمنسٹریشن ، محنت و قابلیت اور عوامی و ادارے کے مسائل کے حل میں دلچسپی کی بنا پر ایسے مسائل حل ہوئے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے حل طلب تھے ۔ لیکن کسی ٹی ایم او نے بھی ان کی طرف توجہ نہیں دی ، اور ادارہ مسائل کی دلدل میں پھنستا چلا گیا ،
انہوں نے کہا کہ یہ حیدر ایوب کا ہی کارنامہ ہے کہ اسٹاف کی تنخواہیں ریگولر ملنا شروع ہو چکی ہیں ، ایک کروڑ سے زائد رقم پنشن کی مد میں پنشنرز کو مل رہے ہیں ، اسٹاف کی ڈیوٹی و حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے ، آفس فیول و دیگر فیول اخراجات ماہانہ پندرہ لاکھ سے گھٹا کر سات لاکھ تک لائے جا چکے ہیں ،ٹی ایم اے آفس کے اندر غیر ضروری پارکنگ ختم کردی گئی ہے ، آفس کے گیارہ مہینوں کےبجلی بلوں کے بقایا جات ادا کردیے گئے ہیں ، ٹی ایم اے لائیری ، مذبح خانہ ، ٹی ایم اے کیمپ افس بمبوریت اور ٹی ایم اے افس چترال میں ضروری مرمت کے کام مکمل کئے جاچکے ہیں ، اسی طرح گاڑیوں کی مرمت ، أٹھ سالوں سے تعطل کا شکار سالانہ انکریمنٹ کےاجراء کے علاؤہ چترال شہر کی صفائ کا کام باقاعدگی سے ہورہا ہے ،آفس Asset اور آفس فائلز ریکارڈ کی درستگی ، پولو ٹیم کی تشکیل، شیاقو ٹیک میں نئے پارک اورچترال شہر میں پہلی مرتبہ سیویلین پولو گراونڈ کا قیام جہاں نوجوان پولو جیسے چترال کے ثقافتی کھیل کو سیکھیں گے اور کھلیں گے ، ایسے کام ہیں ، جن کیلئے ٹی ایم او چترال حیدر ایوب بجا طور پر دادو تحسین کے مستحق ہیں ، انہوں نے کہا ۔ کہ توقع ہے ۔ کہ ٹی ایم او اپنی کارکردگی کا معیار نہ صرف برقرار رکھیں گے بلک مستقبل میں مزید بہتر کرکے چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے ۔



