تازہ ترین

عوام لٹکوہ گرم چشمہ کا ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ انسپکٹر قربان پناہ کی ترقی پر دلی مبارکباد

چترال( نمائندہ  )گرم چشمہ کے سماجی شخصیت محمد یونس یمگانی نے اپنی اور عوام لٹکوہ گرم چشمہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ گرم چشمہ قربان پناہ کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقی اُن کی انتھک محنت پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے
اس کے موقع پر انہوں نے چترال کی قدیم اور خوبصورت ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے قربان پناہ کو روایتی چترالی ٹوپی پہنائی جو نہ صرف اُن کی حوصلہ افزائی کی علامت ہے بلکہ مقامی روایات سے محبت اور وابستگی کا اظہار بھی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چترالی ٹوپی عزت وقار اور پہچان کی علامت ہے اور یہ اعزاز ایک ایسے افسر کو دیا گیا جو واقعی اس کا حق دار ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او قربان پناہ ایک عوام دوست ایماندار اور قابل پولیس آفیسر ہے جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی عوام کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ان کا رویہ عوام کے ساتھ شائستہ ہمدردانہ اور مثالی رہا ہے جس کی وجہ سے وہ عوام میں بے حد مقبول ہیں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے قربان پناہ کو مزید کامیابیوں سے نوازنے انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں استقامت عطا فرمانے اور اسی جذبے ایمانداری اور لگن کے ساتھ قوم و علاقے کی خدمت کرتے کے لیے دعاکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button