تازہ ترین

چترال پریس کلب کے زیر اہتمام اقبال الدین سحر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چترال( نامہ نگار)چترال کے معروف شاعر، ادیب اور فنکار اقبال الدین سحر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس چترال پریس کلب کے اہتمام سے منعقد ہواجس میں ان کی شاعری، فن اور شخصیت کے حوالے سے کئی مقالے پیش کئے گئے۔ بلبل چترال مولانا اسرار الدین الہلال نے تقریب کی صدارت کی جبکہ الحاج عیدالحسین، پروفیسر ظہور الحق دانش، خالد ظفر ظفر،محکم الدین محکم نے اپنے تاثرات پیش کئے جبکہ پروفیسر اسرارالدین اور کرنل (ریٹائرڈ) سردار محمد خان کے ریکارڈ کردہ تاثرات پیش کئے گئے۔ اسی طرح اسٹیشن ڈائرکٹر ریڈیو پاکستان جاوید اقبال کا مقالہ ظہیرالدین اور صلاح الدین صالح کامقالہ شاہ مراد بیگ نے پڑھ کر سنایا۔اقبال الدین سحر کے فرزند سریر الدین سحر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مرحوم کی شان میں پروفیسر اسرارالدین کا ریکارڈڈ مرثیہ پیش کیا گیا جبکہ مشہور مرثیہ نویس چیرمین شوکت الدین کا مرثیہ افضل اللہ افضل نے پیش کیا۔ مقررین نے کہاکہ مرحوم ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جوکہ بیک وقت شاعر، ادیب، فنکار اور گلوکار کی حیثیت سے چھ دہائی سالوں تک شہرت کے عروج کو پہنچ گیا اور کھوار زبان و ادب کی خدمت کی اور ہر صنف میں نمایان کام کیا۔ مقررین نے ان کی اعلیٰ اخلاق اور شائستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ شہرت کی بلندی تک پہنچنے کے باوجود ان کی سادگی اور عاجزی نے انہیں عام لوگوں کی نظروں میں اور بھی بلند مرتبے کا حامل بنادیا تھا اور ان کی اچانک رحلت پر چترال کی فضا سوگوار ہے۔ اپنے صدارتی خطبے میں مولانا اسرار الدین نے کہاکہ اقبال الدین سحر کی شاعری میں گل وبلبل کا ذکر ہے وہاں معاشرتی اصلاح کا پہلو بھی نمایان ہے اور وہ عوامی شاعر کے طور پر مشہور ہوئے۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے سحر کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور تعزیتی ریفرنس میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button