ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ہسپتال کو عوامی سہولت کے لیے ایک جدید اور بہترین ایمبولنس مہیا کر دی

گرمہ چشمہ (محمدیونس یمگانی )چیئرمین صاحبان کی خلوص نیت بے لوث محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ کے قابل محنتی ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ہسپتال کو عوامی سہولت کے لیے ایک جدید اور بہترین ایمبولنس مہیا کر دی گئی ہے یہ ایمبولنس نہ صرف علاقے کے مریضوں کے لیے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی
یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب نیت صاف اور مقصد عوامی خدمت ہو تو وسائل خود راستہ بنا لیتے ہیں ہم چئیرمین صاحبان ہسپتال کے ڈاکٹروں اور ایڈمنسٹریشن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ایک عملی قدم اٹھایا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کوشش کو قبول فرمائے اور یہ ایمبولنس عوام کے لیے باعثِ سہولت اور ذریعۂ نجات بنے



