فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو معیاری محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گرم چشمہ بازارکا تفصیلی معائنہ

گرم چشمہ (محمد یونس یمگانی )فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو معیاری محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گرم چشمہ بازار میں مختلف دوکانوں ہوٹلوں اور قصاب خانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اس دورے کا مقصد خوراک کے معیار صفائی کے انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا
معائنے کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہوٹلوں میں تیار ہونے والے کھانوں استعمال ہونے والے خام مال باورچی خانوں کی صفائی عملے کی ذاتی صفائی اور اشیائے خوردونوش کے ذخیرہ کرنے کے طریقوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا متعدد مقامات پر صفائی کے تسلی بخش انتظامات پائے گئ جس پر متعلقہ مالکان کو سراہا گیا جبکہ بعض دوکانوں اور قصاب خانوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں
قصاب خانوں کے معائنے کے دوران گوشت کے معیار جانوروں کی صحت صفائی اوزاروں کی حالت اور گوشت کو محفوظ رکھنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر بعض مقامات کو وارننگ دی گئی اور انہیں مقررہ مدت میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی بھی عمل میں لائی گئی
فوڈ اتھارٹی کے حکام نے دوکانداروں اور ہوٹل مالکان کو اس بات پر زور دیا کہ وہ عوامی صحت کو اولین ترجیح دیں اور حکومتی قوانین کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ غیر معیاری خوراک کی نشاندہی کریں اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے
فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ایسے معائنے آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گے اور خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا




