تازہ ترین

چترال پولیس کے زیر نگرانی ڈی آر سی نے بمبوریت میں جائیداد کی تقسیم کا 28 سال پرانا تنازعہ حل کردیا

چترال (چ،پ) چترال لوئر پولیس کے زیر نگرانی ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل سرکل بمبوریت میں فریقین کے درمیان 28 سالہ پرانا جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال عتیق الرحمن اور ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی کاوشوں سے علاقہ برون بمبوریت میں فریقین کے درمیان 1998 سے چلا آرہا جائیداد ( میراث) کی تقسیم کا تنازعہ چئیرمین ڈی آر سی محمد صابر ، معزز ممبران ریٹائرد ڈی ایس پی سلطان بادشاہ دیگر ممبران، ایس ایچ او تھانہ بمبوریت SI رحیم بیگ اور فریقین کی موجودگی میں خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔
عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل (DRC) کا کردار انتہائی اہم ہے ،لوئر چترال کے تمام سرکلز میں ڈی آر سیز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جہاں پر عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button