تازہ ترین

مقامی شکاری شیخ ذیشان ناصر نے ارکاری گول میں ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کرلیا

​چترال (نامہ نگار) لوئر چترال زرگراندہ سے تعلق رکھنے والے مقامی شکاری شیخ ذیشان ناصر نے وادیِ ارکاری میں جاری ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران ایک بڑے ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
​محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق شکار کیے گئے آئی بیکس کی عمر 10 سال ہے، جبکہ اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ایک بہترین ٹرافی قرار دیا جارہا ہے۔

​وادیِ ارکاری میں مقامی سطح پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں آئی بیکس کی نسل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرافی ہنٹنگ کے قواعد و ضوابط کے تحت شکار کی جانے والی رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں (VCCs) کو دیا جاتا ہے، جو علاقے کی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جاتا ہے۔

​علاقہ مکینوں اور وائلڈ لائف کے ماہرین نے اس کامیاب شکار کو علاقے میں پائیدار سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ماڈل کی کامیابی قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button