تازہ ترین
لوئر چترال میں برف باری کے بعد بحالی کا کام تیز

چترال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے ضلع کے مختلف برف باری سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور جاری سنو کلیئرنس و
ریسکیو آپریشنز کا معائنہ کیا۔
ڈی سی نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مشینری کے استعمال کو یقینی بنایا۔
متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ اہم شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام تیز کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی تاکید کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا برفانی تودے گرنے کے خطرے سے نمٹا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ:”عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی دشواری پیش نہ آئے



