عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، ثریا بی بی

اپرچترال (جمشید احمد)خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے شدید برفباری اور خراب موسمی حالات کے باوجود موڑکہو کے ہیڈ کوارٹر وریجون کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف موڑکہو کے ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ کارکنوں نے “عمران خان زندہ باد”، “ثریا بی بی زندہ باد” اور “قائد کو رہا کرو” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ ان کے اس دورے کا بنیادی مقصد پی ٹی آئی کی جاری “اسٹیٹ موومنٹ” کو فعال کرنا ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا:
ثریا بی بی نے کارکنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تیاری مکمل کریں۔ انہوں نے اپر چترال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ چترال کے غیور عوام آج بھی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ملتا، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔



