تازہ ترین

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ڈائلاگ ، آیون درخناندہ ، تھوڑیاندہ ، موڑدہ نہر کی مرمت کیلئے ساڑھے گیارہ لاکھ کی پہلی قسط جاری

چترال ( محکم الدین ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام آیون میں کمیونٹی ریپریزینٹیو آرگنائزیشن ( CRO) کے ساتھ مختصر ڈائیلاگ ہوا ۔ جس میں ریجنل پروگرام منیجر ایس آر ایس پی طارق احمد ، چیرمین ویلج کونسل آیون ون وجیہ الدین ، صدر سی آر او آیون نور عجب خان ، فیلڈ آفیسر ایس آر ایس پی عارف اللہ جبکہ کمیونٹی کے نمایندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عارف اللہ نے آیون موڑدہ ، تھوڑیاندہ ، درخناندہ کے مشترکہ نہر کی متاثرہ ایریا میں دوبارہ تعمیر سے متعلق امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، اور کہا ۔ کہ چونکہ اب بہار کا سیزن شروع ہو رہا ہے ۔ اور نالے کے پانی میں کسی بھی وقت اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس لئے فوری طور پر نہر کی مرمت کا آغاز انتہائی ضروری ہے ۔ تاکہ نالہ کی طغیانی سے پہلے یہ کام مکمل کیا جا سکے ۔
آر پی ایم طارق احمد نے اپنے خطاب میں پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ، کہ ایس آر ایس پی نے آیون کے تین دیہات کی تنظیمات کے اشتراک سے یہ نہر 2015 میں تعمیر کیا تھا ۔ جو کہ اب تک بھر پور طریقے سے آیون کو آبپاشی کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔ تاہم مسلسل سیلاب اور دریائی کٹاؤ کے باعث چند مقامات پر نہر کو نقصان پہنچ چکا ہے ، جس کی بر وقت تعمیر و مرمت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا، کہ نہر کی تعمیر و مرمت کی لاگت 38 لاکھ 78ہزار روپے ہے۔ تاہم یہ ادائیگی تین قسطوں میں کی جائے گی ۔ جبکہ پہلی قسط کی رقم ساڑھے 11 لاکھ چیک کی صورت میں تنظیم کو ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈونر کی طرف سے اس قسم کے پراجیکٹ ٹھیکیداروں کے ذریعے تعمیر کرنے کے احکامات ہیں ۔ لیکن ہماری خصو صی درخواست پر سابقہ کی طرح کمیونٹی کے ذریعے یہ پراجیکٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کام کے مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ اور پراجیکٹ کی تکمیل کی مدت تین ماہ ہے ، طارق احمد نے کہا ، کہ آیون گول میں یورپین یونین کے پیس پراجیکٹ فیز ٹو کے تحت ایس آر ایس پی دو میگا واٹ کا نیا بجلی گھر تعمیر کر رہا ہے ، تاہم موجودہ بجلی گھر کی حالت بھی مزید بہتر کرنے پر بھی کام کیا جائے گا ۔
‌ اس موقع پر چیرمین وجیہ الدین اور صدر سی آر او نور عجب خان نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ سی ای او ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک ہمیشہ آیون کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے رہے ہیں ۔ اور درجنوں مختلف نوعیت کے پراجیکٹس ذاتی دلچسپی سے مکمل کروائے ہیں، خصوصا آیون بجلی گھر کی تعمیر ان کا اہم منصوبہ ہے ۔ جس سے 2015 سے وی سی آیون ون کے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں ، اب ایک اور بجلی گھر کی تعمیر شہزادہ کی طرف سے علاقے کے لوگوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔ انہوں نے آیون کے لوگوں کی طرف سے شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر نہر پراجیکٹ کی پہلی قسط ساڑھے 11لاکھ روپے کا چیک سی آر او آیون کے عہدہ داروں کے حوالے کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button