افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سرحدی قصبے ارندو میں عوامی ریلی

دروش(نامہ نگار) پاک افغان سرحد کے قریب واقع سرحدی قصبے ارندو کے مکینوں نے افواج پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔
بدھ کی دوپہر نکالی گئی اس ریلی میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد”، "پاک فوج زندہ باد” اور "چترال اسکاوٹس زندہ باد”کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک کے سکیورٹی اداروں سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین نے افغان حکام کو خبردار کیا کہ پاکستانی سرحدی علاقوں کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی "بزدلانہ کوشش” کی صورت میں ارندو اور چترال بھر کے عوام پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
اہلیان ارندو مسلح افواج، چترال سکاؤٹس ،پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاندانہ اقدام کا جواب گذشتہ سال اکتوبر میں دیے گئے ردِعمل سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔
شرکاء نے پاکستان آرمی، چترال اسکاوٹس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملکی سلامتی کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہا۔
مقررین نے کالعدم تنظیم "فتنہ الخوارج” کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کی



