تازہ ترین

چترال: افغان طالبان کی سرحدی جارحیت کے خلاف عوامی احتجاجی جلوس، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

چترال / چترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا۔ اس جلوس کا مقصد پاک فوج کے ان بہادر جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا جو سرحدوں پر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اتالیق پل پر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر لی، جہاں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز رہنماؤں عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، الحاج عید الحسین، مولانا اسرار الدین الہلال اور مولاناجاوید نے کہا کہ چترال کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے چترال اور دیگر سرحدی علاقوں میں کی جانے والی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مقررین نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج کو یقین دلایا کہ دفاعِ وطن کی خاطر چترال کا بچہ بچہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button