تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے چیف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد ریٹائر ہو گئے، الوداعی تقریب کا انعقاد

​چترال (بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے چیف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور لوئر اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ان کی طویل اور گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
​تقریب میں سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر، میڈیکل سپرڈنڈنٹ ڈی ایچ کیو چترال لوئرڈاکٹر فیاض علی رومی، ڈاکٹر رکن الدین، ڈاکٹر شہاب اور ڈاکٹر شہناز جبین سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز اور طبی عملے نے شرکت کی۔
​مقررین نے ڈاکٹر گلزار احمد کی پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ​”ڈاکٹر صاحب نے اپنی پوری زندگی معصوم بچوں کے علاج اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف رکھی۔ ان کی محنت، لگن اور خلوص کی بدولت ہزاروں بچوں کو نئی زندگی ملی۔ وہ نہ صرف ایک بہترین معالج ہیں بلکہ مریضوں کے لیے ہمدردی اور شفقت کا استعارہ بھی ہیں۔”
​میڈیکل سپرڈنڈنٹ ڈاکٹر فیاض علی رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر گلزار احمد کا کردار ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیے ایک روشن مثال رہے گا۔ انہوں نے ڈاکٹر گلزار کی انتھک محنت کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کی مستقبل کی زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور سکون کی دعا کی۔
​تقریب کے اختتام پر ہسپتال کے عملے کی جانب سے ڈاکٹر گلزار احمد کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔ تمام شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں زندگی کے اس نئے مرحلے میں صحت و سلامتی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button