تازہ ترین

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مالی معاونت حاصل کرنے والی خواتین کے لیے ایک اہم اطلاع جاری کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل فنانشل لٹریسی ٹریننگ (DFLT) کے سلسلے میں تمام مستحق خواتین کی حاضری کو نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔

DFLT ٹیم کے مطابق پہلے مرحلے میں کوہ سائیڈ کے علاقوں مروئے سے لے کر کاری تک اور سین شالی سے بروز  تک کی ماؤں اور بہنوں کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اس وقت بینظیر انکم سپورٹ آفس چترال میں جاری ہے

حکام کے مطابق وہ خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد حاصل کر رہی ہیں، وہ اپنے گھر کے کسی بھی فرد، جیسے شوہر، بیٹے یا بھائی کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور رابطہ نمبر دے کر بینظیر انکم سپورٹ آفس چترال بھیجیں تاکہ ان کا اندراج کیا جا سکے۔

DFLT ٹیم کے ارکان کے مطابق وہ روزانہ صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک چترال آفس میں موجود رہتے ہیں، جہاں خواتین کا قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر رجسٹر کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں انہیں مقررہ تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں فون کے ذریعے اطلاع دی جائے گی تاکہ وہ ٹریننگ میں شرکت کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button