تازہ ترین

بریپ میں ٹرافی ہنٹنگ کے نام پر کم عمر آئی بیکس (Ibex) کے شکار کی مذمت کرتے ہیں۔ سماجی کارکن اظہر حسین

کم عمر آئی بیکس کا شکار شکاری کی غلطی سے ہوا اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے وی سی سی بریپ
مورخہ 16 مارچ 2026 کو ” ترجال بریپ” کے مقام پر ٹرافی ہنٹنگ کے نام پر وائلڈ لائف کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کی موجودگی میں آئی بیکس کے بچے کا شکار کیا گیا جس کی عمر محض 3 سال تھی اس غیر قانونی فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بریپ کے سماجی کارکن اظہر حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سنگین واقعے پر درج ذیل قانونی اور اخلاقی سوالات اٹھتے ہیں جن کا جواب دیا جانا ضروری ہے:
ٹرافی ہنٹنگ کا معیار: بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق، ٹرافی ہنٹنگ کے لیے جانور کا "ٹرافی سائز” (یعنی عمر رسیدہ اور بڑے سینگوں والا نر) ہونا لازمی ہے۔ کیا ایک 3 سالہ بچہ قانونی طور پر اس زمرے میں آتا ہے؟
ایسے ظالمانہ شکار سے آئی بیکس کے نسل شدید خطرے میں ہیں۔
اگر اسی طرح بلوغت کی عمر کو نہ پہنچنے والے (نوجوان) جانوروں کا شکار کیا گیا، تو آئی بیکس کی نسل بڑھنے کا عمل رک جائے گا اور چند ہی سالوں میں یہ نایاب نسل معدوم ہو جائے گی۔
اظہر حسین کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمل سراسر، محکمانہ کوتاہی ہے اور وائلڈ لائف حکام کی نگرانی میں اس طرح فعل کا ہونا، محکمے کی ساکھ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے مشن پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
اگر محکمہ وائلڈ لائف اس عمل کے خلاف بروقت کاروائی نہ کی ، تو ہم تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔
اس سلسلے میں ویلج کنزرویشن کمیٹی بریپ کے صدر سلطان زرین نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ بریپ میں کم عمر آئی بیکس کا شکار جان بوجھ کر نہیں بلکہ شکاری کی غلطی سے ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ شکاری نے بڑے آئی بیکس کے لئے نشانہ لگایا اس وقت جانوروں کی حرکت جاری تھی اسی دوران چھوٹا آئی بیکس سامنے آنے سے اسے گولی لگی اور غیر ارادی طور پر کم عمر آئی بیکس کا شکار ہوا جس کو لے کر بعض لوگ ادارے کے ساتھ ذاتی عناد کی بنیاد پر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکاری کی غلطی کو وائلڈ لائف کے اوپر ڈالنے کی کوشش کی مذمت کی جاتی ہے۔ یہ خالصتا شکاری کی غیر ارادی فعل تھا جو جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے سرزد ہوا تھا۔ اسے ہوا دینے کی چندان ضرورت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button