تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کی کامیاب کارروائی*سٹی بازار چترال میں چلتی گاڑی سے قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار*

تھانہ سٹی چترال میں مسمی دولت بائی سکنہ ارکاری کی رپورٹ پر گاڑی سے بریف کیس چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے احکامات پر ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم نے واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او سرکل سٹی چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال انسپکٹر علی احمد کی سربراہی میں خصوصی انکوائری ٹیم تشکیل دی۔

انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم آدم خان سکنہ گرم چشمہ کو ٹریس کیا اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف تھانہ جات و چوکیات کو الرٹ جاری کیا۔

تھانہ لٹکوہ کی حدود میں اسٹیل پل پر دوران ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ بریف کیس بھی برآمد کیا گیا۔

بعد ازاں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے برآمد شدہ بریف کیس قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

*لوئر چترال پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔*

شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button