صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ مہاجرین کے ساتھ عید منانےمسلسل تیسرے سال قاہرہ، مصر پہنچ گئے

روانگی سے قبل اسلام آباد ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 7 اکتوبر 2023 سے متاثرین غزہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ میری کوشش رہی ہے کہ میں عید کے پرمسرت لمحات اپنی فیملی کی بجائے غزہ میں شہیدہونے والے والدین کے آرفن بچوں اور غزہ مہاجرین کے ساتھ مناؤں۔ ہم ان باہمت آرفن بچوں اور غزہ کے بے گھر خاندانوں کی محرومیوں کا ازالہ نہیں کرسکتے، لیکن اپنی ہر عید ان کے ساتھ گزار کر ان کو خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور انھیں ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت ریلیف کے ساتھ ساتھ غزہ میں بحالی کے مختلف پراجیکٹس پر بھی ورکنگ کر رہی ہے۔
مصر میں چار روزہ دورے کے دوران صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ میں جاری الخدمت فلسطین ریلیف آپریشن کو مزید تیز اور موثر بنانے کے لیے الخدمت کیمپ آفس قاہرہ ٹیم، میڈیکل اور ریلیف سرگرمیوں سے متعلق مختلف اداروں، سرکاری حکام، قاہرہ میں موجود پاکستانی سفیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



