تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کو شہزادی زہرا آغاخان کی جانب سے تعریفی اسناد موصو

ضلع لوئیر چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اور موجودہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عمران خان کو شہزادی زہرا الحسینی آغاخان کی جانب سے تعریفی اسناد موصول ہوئی ہیں، جسے نہ صرف ان کی ذاتی کارکردگی بلکہ پورے خطہ چترال کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اعزاز ان کی لوئیر چترال میں پرنسس زہرہ آغا خان کی آمد کے موقع پر انتظامی خدمات، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت پر مقامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے چترال کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز صرف لوئیرچترال ہی نہیں بلکہ اپر چترال کے عوام کے لیے بھی باعثِ فخر ہے، جو اس بات کا مظہر ہے کہ چترال کے افسران اپنی خدمات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان حاصل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button