تازہ ترین

بونی ہیڈکوارٹر میں سڑک کے بیچوں بیچ نصب بجلی کا کھمبا حادثات کو دعوت

بونی (سرفراز شاہد)اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں بونی میڈیکل سنٹر روڈ پر نصب بجلی کا ایک کھمبا عوام کے لیے شدید پریشانی اور خطرے کا باعث بن گیا ہے۔ یہ کھمبا سڑک کے عین وسط میں موجود ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کھمبا کئی ماہ سے اسی حالت میں موجود ہے
رات کے اندھیرے میں یہ کھمبا مزید خطرناک ثابت ہوتا ہے
کیونکہ موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے افراد کو خاص طور پر دشواری کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ کھمبا کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بونی میڈیکل سنٹر روڈ ایک مصروف شاہراہ ہے جہاں مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز بھی گزرتی ہیں، ایسے میں سڑک کے درمیان رکاوٹ نہ صرف غیر ذمہ داری ہے بلکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس کھمبے کو فوری طور پر سڑک کے کنارے کسی محفوظ ۔مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ عوام حادثات سے محفوظ رہ سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button