تازہ ترین

 ضلعی کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ایک اہم میٹنگ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ ثریا بی بی کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ منعقد

 ضلعی کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ایک اہم میٹنگ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ ثریا بی بی کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں ایکسن، ایس ڈی او ایریگیشن ڈویژن چترال، ایکسن، ایس ڈی اوسی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپر چترال،ایکسن، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ڈویژن چترال، اے ڈی آر ڈی ڈی اپر چترال، ٹی ایم او مستوج اور ٹی ایم او موڑکہو/تورکہو نے شرکت کی۔
اجلاس میں اپر چترال میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ جن منصوبوں کے ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں ان پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں آئندہ بجٹ میں اپر چترال کی ترقیاتی اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ آر ڈی ڈی اپر چترال اور ایریگیشن چترال کے تحت جن منصوبوں کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں اور متعلقہ کنٹریکٹرز کو ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں ان پر ان شاء اللہ بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔
اسی طرح صوبائی حکومت کی جانب سے ایم این اے چترال عبداللطیف کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ اے ایس ڈی آئی اے ڈی پی کے تحت تحصیل ناظمین کے ذریعے منظور شدہ منصوبوں پر بھی فوری کام شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے لیے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ ثریا بی بی سمیت پاکستان تحریک انصاف اپر چترال مسلسل بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button