تازہ ترین

مہوش آراء کو “روز چترال” کی جانب سے 50 ہزار روپے اسکالرشپ، ایوب میڈیکل کالج میں داخلے پر اعزاز

چترال (چترال ایکسپریس):“روز چترال (ROSE)” کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب میں اپر چترال (اوی بونی) سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ مہوش آراء کو پچاس ہزار روپے مالیت کا اسکالرشپ چیک دیا گیا۔ مہوش آراء نے حالیہ تعلیمی سال میں چترال کے کوٹے پر ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس پی انویسٹیگیشن چترال پولیس اقبال کریم تھے، جنہوں نے طالبہ کو اسکالرشپ چیک پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے “روز چترال” کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مزید مستحق طلبہ کو بھی سہارا دیا جا سکے

اس موقع پر “روز چترال” کے چیئرمین ہدایت اللہ نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مہوش آراء کے والدین کا تعلق وریجون، موڑکہو سے ہے، تاہم انہوں نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر آبائی علاقہ چھوڑ کر بونی کے قریب اوی میں سکونت اختیار کی تاکہ معیاری تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔

انہوں نے اس خاندان کے جذبے کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لیے ہجرت کرنا ایک بڑا اور مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مہوش آراء کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کی قربانیوں کا صلہ دیتے ہوئے میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button