تازہ ترین

چترال کے طول وعرض میں گزشتہ دو دنوں سے تیز بارش کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق

چترال (نمائندہ ) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ دو دنوں سے تیز بارش کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ متعدد کچے مکانات کو جذوی نقصان پہنچنے کے اطلاعات ہیں۔ بارش کے دوران اپرچترال کے مرکزی مقام مستوج خاص میں ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں پہاڑی پتھر لگنے سے ایک سرکاری ملازم جان بحق ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے درجہ چہارم کے ایک ملازم ابراہم جان (المعروف گرم جان ) ولد محمد علی ساکن مستوج سکول ڈیوٹی پر جاتے ہوئے راستے میں پہاڑی پتھر کے زد میں اکر موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ہیں۔ جس کو بعد آزاں آبائی قبرستان درالوٹ مستوج میں سپردخاک کردیا گیا۔ دودنوں سے جاری بارش کے باعث جاتی سردی بھی دوبارہ واپس لوٹ آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button