تازہ ترین

سید کاظم حسین شاہ کی گریڈ 20 میں ترقی

پشاور/صوبائی سلیکشن بورڈ خیبر پختونخوا کی سفارشات پر سینئر پی ایم ایس آفیسر سید کاظم حسین شاہ (BS-19) کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔سید کاظم حسین شاہ اس وقت پراونشل سروسز اکیڈمی خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹر (فنانس/ایڈمن) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر ترین پی ایم ایس افسران میں شمار ہوتے ہیں۔سید کاظم حسین شاہ اپنی دیانتداری، راست بازی اور شاندار پیشہ ورانہ ریکارڈ کے باعث سرکاری حلقوں میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے کر وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، جو انہیں اس نئی ذمہ داری کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ان کی ترقی پر سرکاری و عوامی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button