آوی روڈ کی بحالی: این ایچ اے حکام کا دورہ، ایک ہفتے میں کام شروع ہونے کی یقین دہانی

چترال / ایم این اے محترمہ غزالہ انجم کے رابطے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین نے آوی کے مقام پر سڑک کی فوری بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں، جبکہ این ایچ اے کے اعلیٰ حکام نے موقع کا معائنہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے اندر باقاعدہ کام شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہز ہائنس کی متوقع آمد کے پیش نظر زائرین کو درپیش سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم این اے غزالہ انجم نے چیئرمین این ایچ اے سے خصوصی رابطہ کیا تھا۔ آج دوبارہ رابطے پر چیئرمین این ایچ اے نے آگاہ کیا کہ وعدے کے مطابق متعلقہ علاقے میں حکام، ٹھیکیدار اور مشینری پہنچا دی گئی ہے اور جلد عملی کام کا آغاز ہوگاپاکستان مسلم لیگ (ن) چترال نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور چیئرمین این ایچ اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے پر خصوصی توجہ دینا قابل تحسین اقدام ہے، جس سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ زائرین کے سفر کو بھی آسان بنایا جا سکے گا۔یہ باتیں مسلم لیگ (ن) چترال کے جنرل سیکرٹری اور فوکل پرسن برائے ایم این اے، محمد کوثر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہیں۔



