تازہ ترین

چترال مون سون 2026: لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ اجلاس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت مون سون 2026 کے دوران ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور حساس مقامات کو لاحق خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفعت اللہ خان، آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ (AKAH) کے نمائندگان اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حالیہ بارشوں اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے تناظر میں پیشگی حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مواصلاتی نظام کی بہتری، واٹر چینلز اور نالوں کی صفائی، ارلی وارننگ سسٹم کی فعالیت، بھاری مشینری کی دستیابی، طبی کیمپس کے قیام اور ادویات کی بروقت فراہمی جیسے اہم امور پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز، سی اینڈ ڈبلیو، کے پی ڈی اے اور این ایچ اے سمیت تمام اداروں کو اپنی مشینری اور وسائل مکمل طور پر فعال رکھنے کی تاکید کی۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button