تازہ ترین
ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI کفایت اللہ کی سربراہی میں IHC مفتاح الدین نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت شک کی بنیاد پر مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے آئس برامد ہوکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت بلبل نظیر خان سکنہ صحن ایون سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 102 گرام آئس برامد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.



