تازہ ترین

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال میں یوتھ فیسیلیٹیشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح ایک پروقار تقریب

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال میں یوتھ فیسیلیٹیشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران عمل میں لایا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال، محمد عمران خان تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس میں قائم یوتھ فیسیلیٹیشن سنٹر کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود نوجوانوں اور وزٹرز سے ملاقات کر کے ان کی آراء اور تجاویز سنی۔
تقریب میں چیرمین اسٹیٹس آف وومن اپر چترال کے چیرپرسن رشیدہ ضیاء، فوکل پرسن ڈپٹی اسپیکر افگن رضاء، شہرام علی رضا، ڈسٹرکٹ فینانس آفیسر فرحانہ حیات، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) انور الحق، اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال عدنان ملوکی اور پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان، اسپورٹس آفیسر شہناز سمیت پی ٹی آئی اپر چترال کے کارکنان اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موجود تھے۔ شرکاء نے اس اقدام کو ضلع میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان سرنگ اور انیس الرحمن نے مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاء کو نئے یوتھ فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام، اس کے اغراض و مقاصد اور یہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ فیسیلیٹیشن سنٹر نوجوانوں کو مختلف مواقع، رہنمائی، تربیتی پروگرامز اور روزگار سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی مثبت رہنمائی اور صلاحیتوں کا درست استعمال علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے یوتھ آفس کے قیام کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس ادارے کو فعال اور موثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔
تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے احاطے میں پودے بھی لگائے گئے۔ شرکاء نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز و شاداب چترال کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور ماحول دوست سرگرمیوں کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button