تازہ ترین

ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کی کاوشوں سے چترال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی، صحت کے شعبے میں بہتری کی امید

چترال/(چترال  ایکسپریس)صوبائی حکومت نے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں 28 میڈیکل افسران کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت چترال کے ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا، جسے عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر محیب الرحمن، ڈاکٹر محمد بلال رضوی، ڈاکٹر سلیمان شاہ، ڈاکٹر سبحان علی میان، ڈاکٹر زمرد، ڈاکٹر محمد اسلام، ڈاکٹر زبیر خواجہ، ڈاکٹر حفیظ محمود ایاز، ڈاکٹر سردار علی، ڈاکٹر سید عدنان احمد خان، ڈاکٹر عرفان اللہ، ڈاکٹر سید نفیس علی، ڈاکٹر باسط وحید، ڈاکٹر نویرہ فاطمہ، ڈاکٹر الماس خان، ڈاکٹر محمد شفیع اللہ، ڈاکٹر محمد جلال، ڈاکٹر فیض المرام، ڈاکٹر صدف ایاز، ڈاکٹر آصف نواز، ڈاکٹر کاشف اقبال، ڈاکٹر شوکت زمان، ڈاکٹر جنید الرحمن۔

اسی طرح اپر چترال میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کے لیے تعینات کیے گئے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر عریج آزاد، ڈاکٹر ارجن سنگھ، ڈاکٹر ارشاد نہار اور ڈاکٹر اسرار احمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تعیناتیاں فاتح الملک علی ناصر کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے چترال میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے کو مسلسل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا۔ ان کی کوششوں سے بالآخر حکومت نے عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی تعیناتی ممکن بنائی۔

واضح رہے کہ ہنگو کے ہسپتال میں تعینات کیے گئے ڈاکٹروں کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام مقررہ ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سات روز کے اندر اپنی اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں، بصورت دیگر ان کی تقرری منسوخ تصور ہوگی۔ یہ تقرریاں ایک سالہ کنٹریکٹ بنیاد پر کی گئی ہیں، جن میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جا سکتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button