ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ (PSP) کادورہ لوئر چترال،پولیس لائن لوئر چترال پہنچنے پر پرتپاک استقبال۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال، رفعت اللہ خان، ایس۔پی انوسٹی گیشن اقبال کریم، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر۔پی۔او ملاکنڈ کو سلامی پیش کی،
آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے پولیس لائن میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء ہماری فورس کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دورے کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے پولیس لائن میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔
آر۔پی۔او ملاکنڈ نے پولیس لائن میں نئے تعمیر شدہ پولیس میس اور بارکس کا بھی افتتاح کیا ۔
بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ بھی کیا۔
دورے کے دوران آر۔پی۔او ملاکنڈ نے پولیس سہولت مرکز میں عوام کو ایک ہی چھت تلے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سروس ڈیلیوری کے نظام، عوامی رہنمائی، شکایات کے اندراج اور دیگر سہولیات کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور باوقار انداز میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے پولیس سہولت مرکز میں نئے تعمیر شدہ ملٹی پرپاس ہال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو عوامی سہولت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔






