شندور پولوفیسٹول کے حوالے سے پشاور میں اجلاس، چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی خصوصی شرکت


پشاور ( ) شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا سعادت حسن کی زیرنگرانی محکمہ سیاحت کے کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد ہواجس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محبوب اعظم و سرپرست اعلی سرتاج احمد خان نے بھی خصوصی شرکت کیْ۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر ملاکنڈ، ڈی آئ جی ملاکنڈ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر اپر اینڈ لوئر چترال، ڈی پی او اپر اینڈ لوئر چترال۔ جی ایم این ایچ اے، ڈی جی ایوی ایشن، ڈی جی پختنخواہ کلچرل اینڈ ٹورزم، کیلاش ڈولپمنٹ اتھارٹی، منیجر پی آئ اے پشاور، صدر پولو ایسوسیشن ودیگرنے شرکت کیں۔
اجلاس میں اس سال 11 سے 13 جون کو ہونے والے شندور پولو فیسٹول کے انتظامات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جناب حاجی محبوب اعظم نے کا کہنا تھا کہ شندور فیسٹیول محض ایک کھیل تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے چترال کی مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بنانا چاہیے انھوں نے کہا کہ شندور کے مقام پر چترال کی مقامی مصنوعات کیلۓ خصوصی اسٹالز اور نمائش کا اہتمام کیا جاۓ تاکہ دنیا بھر سے سیاح یہاں کے دستکاری خشک میوہ جات اور ثقافتی اشیاء سے روشناس ہو سکیں اور اس حوالے سے چیمبر آف کامرس اپنا بھرپور رول ادا کرے گا۔



