تازہ ترین

ریسکیو ٹیم چترال کی جانب سے گرم چشمہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم تربیتی سیشن کا انعقاد


چترال۔ آغا خان ہیبیٹ (AKAH) کے زیر اہتمام ریسکیو ٹیم چترال کی جانب سے آج گرم چشمہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایک اہم اور جامع تربیتی سیشن منعقد کیا گیا اس تربیت کا مقصد مقامی سطح پر ایمرجنسی رسپانس کو مزید مضبوط بنانا اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا
ٹریننگ سیشن میں آغا خان ہیبیٹ کے تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی جہاں انہیں مختلف ہنگامی حالات جیسے زلزلہ سیلاب لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا شرکاء کو ابتدائی طبی امداد فرسٹ ایڈ زخمیوں کی محفوظ منتقلی اور ریسکیو آپریشنز کے دوران درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں
ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو جدید تکنیکوں اور آلات کے مؤثر استعمال کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی جبکہ ٹیم ورک فوری فیصلہ سازی اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا
مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی تربیت نہ صرف جان و مال کے تحفظ میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں شعور اور ذمہ داری کے احساس کو بھی فروغ دیتی ہے
آخر میں منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مقامی سطح پر فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button