رائٹ ٹو سروسز کمیشن اور رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2014 کے حوالے سے ایک اہم اورینٹیشن سیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد

چترال (نامہ نگار) رائٹ ٹو سروسز کمیشن اور رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2014 کے حوالے سے ایک اہم اورینٹیشن سیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام سربراہان نے شرکت کی۔سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منیراحمد، رائٹ ٹو سروسز کمیشن لوئر چترال نے تمام محکموں کے سربراہان کو رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2014 کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین ڈسٹرکٹ سٹرونگ کمیٹی (RTS) کو بھی بریفنگ دی گئی۔
سیشن کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام نے تمام متعلقہ محکموں کو عوامی خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمات میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تاخیر کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






