پاکستان تحریک انصاف تحصیل موڑکھو تورکھو کے نو منتخب صدر اور کابینہ کو دلی مبارک باد۔ ایوب قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور مخلص کارکن، سابق ویلج ناظم منہاج الدین، دوسری بار تحصیل موڑکھو تورکھو کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ منہاج الدین کو دوسری مرتبہ صدارت کے عہدے پر منتخب کرنا پارٹی کی جانب سے اُن پر اعتماد کا واضح مظہر ہے۔منہاج الدین ایک معتدل مزاج اور خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے مالک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اُن کی وابستگی بہت پرانی ہے۔ وہ ہمیشہ خودنمائی اور ذاتی مفادات کے بجائے پارٹی کے مفادات کو ترجیح دیتے آئے ہیں۔پارٹی کے اندر اور باہر اُن کے وسیع تعلقات اور مضبوط روابط موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے ایک بار پھر اُن پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں تحصیل موڑکھو تورکھو کی صدارت کے اہم عہدے کے لیے منتخب کیا، جو اُن کے اور اُن کے خاندان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
بحیثیت صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ اپر چترال، میں نو منتخب صدر اور کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ منتخب کابینہ تحصیل موڑکھو تورکھو میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔



