تازہ ترین

اپر چترال: ڈی سی محمد عمران خان نے AKRSP کے 3 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا،

اپر چترال: ڈی سی محمد عمران خان نے AKRSP کے 3 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا،

مستوج ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے گزشتہ دن آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تحت دورافتادہ علاقوں میں مکمل ہونے والے 3 اہم ترقیاتی منصوبوں کا بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کر دیا۔ ان منصوبوں میں گزین جیب ایبل پل، پاور جیب ایبل پل اور دیوسر لنک روڈ شامل ہیں۔

افتتاحی تقریبات میں ڈی پی او اپر چترال ، AKRSP کے ایریا منیجر عطاء اللہ، پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم، پروگرام کے دیگر نمائندگان، مقامی عمائدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

گزین جیب ایبل پل کا افتتاح: ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ پل علاقے کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ مقامی آبادی کو بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

پاور جیب ایبل پل کا افتتاح: ڈی سی اپر چترال نے AKRSP کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے دور دراز علاقوں کے عوام کا رابطہ آسان ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

دیوسر لنک روڈ کا افتتاح: ڈپٹی کمشنر نے اس لنک روڈ کو عوام کے لیے بڑی سہولت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے مقامی سطح پر آمد و رفت بہتر ہوگی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے تینوں منصوبوں کی بروقت تکمیل پر AKRSP کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے ترقیاتی منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ اپر چترال کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button