تازہ ترین

ے کالاش قبیلے کا موسم بہار کا تہوار ‘چیلم جوشٹ’ پانچ دن تک بھرپور جوش و خروش اور جشن کے ساتھ جاری رہنے اختتام پذیر

چترال (نمائندہ ) چترال کے جنوب میں واقع تین الگ تھلگ وادیوں میں رہنے والے کالاش قبیلے کا موسم بہار کا تہوار ‘چیلم جوشٹ’ پانچ دن تک بھرپور جوش و خروش اور جشن کے ساتھ جاری رہنے کے بعد ہفتے کے روز اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی تقریب کا بنیادی ایونٹ بمبورت کے مرکزی رقص کے میدان میں گانا اور رقص کرنا تھا، جہاں سیکڑوں کالاش لڑکیوں اور لڑکوں نے اپنے روایتی انداز میں گھنٹوں گروپس کی شکل میں رقص کیا۔ اس دن کی ایک اور اہم سرگرمی جلوس نکالنا تھی، جس میں ہر عمر اور جنس کے تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی اور یہ جلوس رقص گاہ (چار سو)کے مقام پر ختم ہوا۔ شرکاء نے خوبانی کی تازہ ٹوٹی ہوئی ٹہنیاں اٹھا رکھی تھیں جنہیں وہ پیدل چلنے کے دوران مسلسل ہلاتے رہے، اور یہ ان کے عقیدے کا ایک حصہ تھا۔رومبور اور بریر کی باقی دو وادیوں سے تعلق رکھنے والے کالاش لوگ بھی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے بمبورت وادی میں جمع ہوئے تھے۔ماضی کے چند سالوں کے برعکس، اس تہوار کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی دونوں سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادیوں کا رخ کیا تھا اور وادیوں کے ہوٹل اپنی گنجائش کے مطابق مکمل بھر چکے تھے۔فیسٹول کے دوران کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے وی ڈی اے) نے صفائی اور پارکنگ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولت کاری کی۔کے وی ڈی اے کے ڈائرکٹر جنرل فداء الکریم نے اس موقع پر میڈیا کو بتایاکہ کالاش تہذیب اپنی نوعیت میں قدیم اور منفرد ہے اور اس وجہ سے اس سال یونیسکو نے اس اہمیت کے پیش نظر کالاش وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور کو ورلڈ ہیریٹیج کی عارضی لسٹ میں شامل کی ہے اور اس سال کی چیلم جوشٹ فیسٹول اس لحاظ اور بھی اہمیت اختیار کرگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button