تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کے صدر اور سابق مشیرِ حکومت سید احمد خان کا اسماعیلی برادری کے نام تہنیتی پیغام۔

سابق مشیرِ حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کے صدر سید احمد خان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا، عزت مآب پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان آمد اور خصوصاً اپر چترال تشریف آوری پر اپنی اور اپنی پارٹی کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے۔انہوں نے چترال کی تعمیر و ترقی، تعلیم، صحت، فلاحی منصوبوں اور عوامی خدمت کے شعبوں میں آغا خان نیٹ ورک کے گرانقدر کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں اور خطے کے عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اپر چترال میں ان کی تشریف آوری مستقبل کی خوشحالی، امن اور محبت کی نوید ہے۔سید احمد خان نے اپنے ایک تاریخی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "مجھے یہ عظیم اعزاز حاصل ہے کہ جب 1987ء میں ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان چہارم نے چترال کا تاریخی دورہ فرمایا تھا، تو اس موقع پر اس وقت کی صوبائی حکومت (سابقہ این ڈبلیو ایف پی) کی طرف سے بحیثیت ‘وزیرِ مہمانداری’ مجھے ان کے استقبال اور ملاقات کا شرف و اعزاز حاصل ہوا تھا۔صدر مسلم لیگ (ن) اپر چترال سید احمد خان نے پرنس رحیم آغا خان کی آمد اور دیدار کے موقع پر تمام اسماعیلی برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button