خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کی مناسبت سے اہل سنت والجماعت چترال نے نماز جمعہ کے بعد شہادت فاروق و حسین کانفرنس منعقد

چترال (نمائندہ ) خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کی مناسبت سے اہل سنت والجماعت چترال نے نماز جمعہ کے بعد شہادت فاروق و حسین کانفرنس منعقد کی جس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور سیاسی رہنماؤں نے ان ہستیوں کی عظمت اور شان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں ہستیوں کی مبارک زندگی تاقیامت انسانیت کے لئے مشعل راہ اور رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے جبکہ شان صحابہ کے لئے جان دینا ہرمسلمان کی ایمان کا حصہ ہے۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں اہل سنت والجماعت چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان نے کہاکہ حضرت عمر فاروق کی زندگی اور عہد حکومت کی مثالیں ہر کہیں اور ہر وقت اور ہر شعبہ زندگی میں دی جارہی ہیں جوکہ ان کی عظمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم کے ہزاروں کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شان صحابہ اور شعائر اسلام کا دفاع کیااور ان کی موجودگی میں ہمیں امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں جنہیں حق نواز جھنگوی نے حق وصداقت کے لئے جانوں کی قربانی دینے کا عملی درس دیا ہے۔ اس سے قبل اہل سنت والجماعت کے سرپرست مولانا سراج احمد ندیم،مولانا اسرار الدین الہلال، حاجی عیدالحسین، جے یو آئی لیڈر فضل الرحمن، نور احمد خان، مولانا حاجی اکبر معاویہ (جنرل سیکرٹری)، مولانا افتخار حسین، مولانا جاوید الرحمن، محمد کوثر ایڈوکیٹ، ظہیر الدین اور دوسروں نے حضرت عمر فاروق کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ان صحابہ کرام کی کوششوں کی وجہ سے آج ہم چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں اسلام کی روشنی سے منور ہیں۔ اس موقع پر اہل سنت والجماعت نے ایک قرارداد کے ذریعے یکم محرم کو پورے ملک میں عام تعطیل کرنے، ضلعی حکومت کے زیر اہتمام صحابہ کرام کے شہادتوں کے ایام کو منانے کا اہتمام کرنے، مختلف پبلک مقامات کو صحابہ کرام کے ناموں سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا






