تازہ ترین

چیرمین وی سیز آیون اور عمائدین آیون کا ہائر سکینڈری سکول آیون میں اجلاس ، عمائدین کی طرف سے بہترین تعلیم اور سازگار ماحول کی فراہمی پر اساتذہ کی تعریف

چترال ( محکم الدین ) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول آیون میں منگل کے روز عمائدین آیون اور سکول اساتذہ کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا ۔ جس میں۔ سابق ڈی ای او چترال قاضی محمد عابد ،چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ، چیرمین ویلج کونسل آیون ٹو محمد رحمن ، سابق ناظم عبد الوہاب ، کونسلر محمد نیاز ودیگر معتبرات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شرکاء نے جی ایچ ایس ایس آیون میں طلباء وطالبات کی تعلیم میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے اساتذہ کی طرف سے ایک بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنے کا سہرا قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ آیون گرلز ڈگری کالج کی تعمیر میں تعطل سے طالبات کو تعلیم کے حصول میں جو مشکلات درپیش تھیں ، جی ایچ ایس ایس کے اساتذہ کی کوششوں سے ان مشکلات میں کسی حد تک کمی آچکی ہے ، اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ چترال کی ثقافت اور اسلامی دائرے کے اندر رہتے ہوئے بچیوں کو بھی اس درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اور طلباء و طالبات گھر کی دہلیز پر پی ایچ ڈی ، ایم فل اور اعلی ڈگریوں کے حامل اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،
عمائدین نے اساتذہ کی کار کردگی پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ، اور طلباء و طالبات کیلئے الگ الگ کلاسوں کے انتظامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے مستقبل میں سکول کے ممکنہ مسائل کے حل کے حوالے سے اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دھانی کی ۔ اور کہا ، کہ جی ایچ ایس ایس آیون ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے ۔ اس کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے ، اجلاس میں سکول انتظامیہ کو اس قسم کے اجلاس پر دو مہینے بعد منعقد کرنے کی تجویز دے دی گئی ، جنہوں نے اس بات سے اتفاق کیا ۔
اس موقع پر اساتذہ نے سکول کی ترقی و بہرتی کیلئے علاقے کے لوگوں کے تعاون کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا ۔ اور کہا ، کہ تمام تعلیمی ادارے عوامی رہنماؤں اور علاقائی قائدین کے بھر پور رہنمائی اور تعاون سے ہی ترقی کرسکتے ہیں ، اس لئے آیندہ ہمارا رابطہ قائم رہے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button