تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا وادی بمبوریت اور پولیس اسٹیشن رمبور کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی، سیاحوں کے تحفظ اور امن و امان پر زور

چترال/ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے وادی بمبوریت اور پولیس اسٹیشن رمبور کا دورہ کرتے ہوئے کیلاش اور سنی برادری کے عمائدین سے اہم ملاقات کی، جبکہ پولیس اسٹیشن رمبور میں سیکیورٹی، انتظامی امور اور پولیس کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

Maps

وادی بمبوریت میں منعقدہ اجلاس میں ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ برائے اقلیتی امور وزیرزادہ، ایس ایچ او تھانہ بمبوریت سب انسپکٹر رحیم بیگ، کیلاش اور سنی برادری کے معزز عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او ریشم جہانگیر نے کہا کہ لوئر چترال امن، مذہبی رواداری اور قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، اس لیے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور دوستانہ ماحول فراہم کرنا چترال پولیس کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور والدین کے تعاون سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Maps

اجلاس میں کیلاش اور سنی برادری کے عمائدین نے ڈی پی او کی عوام دوست پالیسی، منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم، سیاحوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کو سراہتے ہوئے چترال پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازاں ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس اسٹیشن رمبور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کی سیکیورٹی، روزنامچہ، زیرِ تفتیش مقدمات، حوالات، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا اور افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیرِ التواء مقدمات کو میرٹ پر جلد نمٹایا جائے، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، جبکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، فوری داد رسی اور عوام دوست پولیسنگ کو اولین ترجیح دی جائے۔

ڈی پی او ریشم جہانگیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران و اہلکار ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button