تازہ ترین

یوم آزادی کے موقع پر محکمہ فارسٹ چترال کی جانب سے سید آباد روڈ سائڈ پر میگا شجرکاری مہم کا انعقاد ، 1200 دیودار کے پودے لگائے گئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز) یومِ آزادی پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر چترال فارسٹ سب ڈویژن کی جانب سے ایون کے سید آباد روڈ سائڈ پر میگا شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1200 دیودار کے پودے لگائے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے کہا کہ شجرکاری مہم کے ذریعے چترال کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ضلعی سطح پر مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پودے لگانے کی ضرورت ہے۔  درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت اور نگہداشت بھی یقینی بنائیں۔مہمانِ خصوصی اور دیگر افسران نے دیودار کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر آصف علی شاہ اور دوسروں نے کہا کہدرخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ہمارے لئے صاف ہوا کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔شجرکاری ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔سرسبزچترال کیلئے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔نوجوان نسل کو شجرکاری اورماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔درختوں کی تعداد میں اضافہ موسمی شدت اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں بلکہ مسلسل قومی ذمہ داری ہے۔پودے لگانے کے ساتھ ان کی نگہداشت اور افزائش بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج لگایا گیا ایک پودا آنے والی نسلوں کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتا ہے۔شجرکاری مہم کا مقصد ماحول دوست اور سرسبز معاشرے کے قیام کو فروغ دینا ہے سرسبز  چترال  اور محفوظ مستقبل کیلئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے۔ایس ڈی ایف او لوئرچترال نے  ضلعی انتظامیہ، طلبہ اور مقامی کمیونٹی کا شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے چترال کو مزید سرسبز اور ماحولیاتی طور پر محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button