چترال کے دونوں اضلاع، لوئر چترال اور اپر چترال، کے طول و عرض میں 79واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے، گہرے حب الوطنی کے احساس اور شاندار تقریبات

چترال (نمائندہ ) چترال کے دونوں اضلاع، لوئر چترال اور اپر چترال، کے طول و عرض میں 79واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے، گہرے حب الوطنی کے احساس اور شاندار تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔لوئر چترال میں دن کا آغاز مساجد میں ملک کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ یومِ آزادی کی مرکزی اور سب سے پروقار تقریب ڈی سی ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم نے 33×44 فٹ کا خاص طور پر تیار کردہ ایک بہت بڑا اور خوبصورت قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے فوراً بعد عوام اور ضلعی انتظامیہ کی بڑی تعداد نے ”جشنِ آزادی واک” میں شرکت کی، جس میں شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حب الوطنی کے نعرے بلند کیے۔اس تاریخی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ سینٹینیئل ہائی اسکول چترال میں پرنسپل عبدالباری اور ان کی ٹیم کی جانب سے ایک شاندار اور پروقار شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم تھے، جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں، عمائدینِ شہر اور اساتذہ نے بہت بڑی تعداد میں شو میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسکول کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور تقاریر کے ذریعے آزادی کی اہمیت اور قیامِ پاکستان کے لیے مسلمانوں کی طویل اور انتھک جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ہاشم عظیم نے چترال کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ نہ صرف انتہائی محب وطن ہیں بلکہ انتہائی ذمہ دار شہری بھی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے ساتھ 500 کلومیٹر طویل سرحد ہونے کے باوجود چترال میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے، جو یہاں کے عوام کے تعاون اور حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے۔ یومِ آزادی کی انھی تقاریب کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام سید آباد کے مقام پر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر، ڈی ایف او آصف علی شاہ اور دیگر حکام نے پودے لگائے۔یونیورسٹی آف چترال میں بھی یوم آزادی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ اور دیگر نے خطاب کرکے یوم آزادی پر روشنی ڈالی۔ الخدمت فاونڈیشن کے آغوش الخدمت میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے اس دن کی مناسبت سے اسٹیج شو پیش کئے۔ اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز قومی پرچم لہرانے کی پروقار تقریب سے ہوا۔ چترال کے مختلف دور دراز علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، سرکاری اور نجی شعبے کے سینکڑوں بوائز اور گرلز اسکولوں میں جشنِ آزادی کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ ان تعلیمی اداروں میں منعقدہ تقریبات میں مقامی لوگوں نے بچوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور پورا چترال ”پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔یوم آزادی کی تقریبات لویر چترال میں عشریت، دروش، شیشی کوہ ویلی، ایون، کالاش ویلیز، بروز، چمورکھون، اورغوچ، شوغور، کریم آباد، ارکاری، گرم چشمہ، گوبور، کاری، کوغوزی، کوجو، مروئے، موری اور برنس میں جبکہ اپر چترال کے دیہات ریشن، اویر، لون، گوہ کیر، کوشٹ، کوراغ، زئیت، چرون، موردیر، موژگول، نوگرام، وریجون، سہت، گہت، کشم، مداک، تریچ، کھوت، ریچ، شاگرام، رائین، ورکوپ، استارو، آوی، پرواک، مستوج خاص، چوئنج، چپاڑی، بریپ، لویر اوراپر یارخون، لاسپور کے دیہات شوت، شائیداس، ہرچین، بالیم اور سور لاسپور میں منائے گئے۔ اس دن کی مناسبت سے چترال اور بونی میں بازاروں کو قومی پرچم سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جبکہ قریبی دیہات سے بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں شہروں میں اُمڈ آئے۔ جمعہ کے اجتماعات میں بھی آئمہ کرام نے آزادی کی قدروقیمت پر روشنی ڈالتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کو اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے عظیم تخفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سبز ہلالی عظیم روز قیامت تک لہراتا رہے گا اور پاکستان اسلام کا قلعہ کے طور پر رہتی دنیا تک دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے امید کا مرکز ثابت ہوگا۔ یوم آزادی کے حوالے سے لویر چترال اور اپر چترال کے مختلف مقامات پر پولو اور فٹ بال کے کھیلوں کا اہتمام جاری ہے جبکہ کئی ایک مقامات پر ملک کے ساتھ اپنی محبت کی اظہار کے لئے محافل مشاعرہ بھی کئے جارہے ہیں۔
یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرخیبر پختونخوا کلچر ل اینڈ ٹورزم اتھارٹی(KP CTA) چترال کی ٹورسٹ facilitation سنٹر میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آغوش الخدمت فاونڈیشن کے بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ٹورزم افیسر شہزاد حسین نے کہاکہ اس موقع پر وطن عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تن من دھن لگانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اسی طرح ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ چترال کے زیر اہتمام بھی یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گی









