تازہ ترین

سالہا سال سے زیرِ التواء ترقیاتی اسکیموں کی مؤثر نگرانی کا آغاز

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت 2021-2022 سے زیرِ التواء مساجد، مدارس اور دیگر مذہبی مراکز کی ترقیاتی اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسکیموں کی پیشرفت، مالیاتی امور، تعمیراتی معیار اور فیلڈ مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ شفافیت، منظور شدہ ڈیزائن و تخمینہ جات کے مطابق تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے مؤثر فیلڈ سپروژن اور باقاعدہ مانیٹرنگ مزید تیز کر دی گئی ہے۔
مسلسل نگرانی کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں 76 اسکیمیں مکمل کرکے فائنل کر دی گئی ہیں، جبکہ باقی ماندہ اسکیمیں بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں گی۔اجلاس میں متعلقہ مساجد کمیٹیوں کے اراکین اور ٹھیکیداران کو مدعو کیا گیا، جبکہ مکمل شدہ اسکیموں کے کراس چیکس ضابطے کے مطابق ان کے حوالے کر دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اسکیموں کی پیشرفت کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ تمام اسکیمیں مؤثر انداز میں بروقت مکمل کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button