کلرز آف چترال اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے چترال لوئر میں "رحمت اللعالمین ” سیرت کانفرنس کا انعقاد ، چترال کے جید علماء کرام اور فرزندان توحید شرکت کی

چترال /عید میلادالنبی کے حوالے سے "رحمت اللعالمین ” سیرت کانفرنس کلرز آف چترال ، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر ، ڈسٹرکٹ یوتھ فورم ، اور آ لحسین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام صدر محفل اور حاجی عیدالحسین مہمان خصوصی تھے ۔ دیگر مہمانان اعزاز میں پروفیسر اسرار الدین ، خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ، صدر انجمن ترقی کھوار عبدالولی خان ایڈوکیٹ ،مولانا جمشید احمد ، ڈسٹرکٹ خطیب فضل اللہ و دیگر شامل تھے ،
مولانا اسرار الدین الہلال نے تلاوت کی ، نظامت کے فرائض پروفیسر ظہور الحق دانش و مولانا نے انجام دی . کلرز آف چترال کے سی ای او مہتاب ضیاب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ، کہ چترال کے جید علماء کی سرپرستی میں یہ ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت اور مبارک دن ہے ، انہوں نے سیرت کانفرنس میں شرکت پر تما حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسرار الدین ، الحاج عیدالحسین ، ڈسٹرکٹ خطیب فضل اللہ ، مولانا حافظ خوشولی خان ، قاضی محمد نسیم ، معروف بینکر عدنان ذین العابدین ، خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ، مولانا سلامت اللہ ،عنایت اللہ اسیر اور مولانا جمشید احمد نے کہا ، کہ عید میلاد النبی 12 ربیع الاول اسلامی تاریخ کا سب سے عظیم اور بابرکت دن ہے ۔ اس دن اللہ تعالیٰ کائنات کے سب سے بڑے محسن ، سرور کونین حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کو تما کہا وں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ، انہوں نے کہا ، کہ نبی برحق کی ولادت سے قبل دنیا جہالت ، ظلم اور ناانصافی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ، بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا ، آپ کی آمد نے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا ،
علماء اور مقررین نے اس امر پر زور دیا ، کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو رسول پاک کی تعلیمات پر سب سے زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ اغیار ترقی کے نام پر مختلف اسباب پیدا کرکے مسلمانوں کو مذہب سے دور کرنے اور گمراہی کے راستے پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مجلس کے دوران کئی شعراء نے رسول مقبول کی شان میں نعت شریف پیش کرکے خوب داد وصول کی ،
صدر محفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالسلام نے انتظامیہ کی طرف سے علماء اور مقامی انٹلیکچولز کی اس بابرکت مجلس میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ، کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے ۔ کہ ہم نبی صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے مبارک دن ایک جگہے پر جمع ہو کر ان پر درود و سلام بھیج رہے ہیں ، انہوں نے کہا ، کہ اللہ پاک اگر نبی پاک کو مبعوث نہ فرماتے ، تو کائنات کو بھی پیدا نہ فرماتے ، نبی پاک نے پوری زندگی اپنی امت کا غم کھایا ، اس لئے ہم پر لازم ہے ، کہ ہم ان کے فرمان پر من وعن عمل کریں ،
مقررین نے عید میلاد النبی کے حوالے سے شاندار اور پر وقار سیرت کانفرنس کے انعقاد پر کلرز آف چترال اور انتظامیہ کی تعریف کی
مجلس کے آخر میں کلرز آف چترال اور انتظامیہ کی طرف سے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ بہترین پروگرام کے انعقاد پر کلرز آف چترال کے سی ای او مہتاب ضیاب کو چترالی ٹوپی انعام میں پہنایا گیا ۔ اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔








